اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر صحت نے منیٰ سانحے میں قربانی بننے والوں کی تعداد ۴۱۷۶ بیان کر دی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سانحے میں ۲۳۹ ایرانی حاجی جانبحق ہوئے ہیں جبکہ ۲۴۱ ایرانی حاجی ابھی تک لاپتہ ہیں۔
وزارت صحت نے ابھی تک اس سانحے کی وجہ کو بیان نہ کرتے ہوئے صرف اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ حادثہ حاجیوں کے ایک دوسرے کو دھکہ دینے سے پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام ابھی تک اس درد ناک واقعہ کی وجہ کو چھپا رہے ہیں اور خود حاجیوں کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں کہ حاجیوں نے خود ایکدوسرے کو دھکے دئیے جبکہ یہ بات ناممکن ہے کہ حاجیوں کے ایک دوسرے کو دھکے دینے سے اتنی کثیر تعداد میں افراد مارے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲